۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنين امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں چشم بد کی حقیقت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "نہج البلاغہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیرالمؤمنين علیه السلام:

الْعَيْنُ حَقٌّ، وَ الرُّقَى حَقٌّ، وَ السِّحْرُ حَقٌّ، وَ الْفَأْلُ حَقٌّ؛ وَ الطِّيَرَةُ لَيْسَتْ بِحَقٍّ، وَ الْعَدْوَى لَيْسَتْ بِحَقٍّ؛ وَ الطِّيبُ نُشْرَةٌ، وَ الْعَسَلُ نُشْرَةٌ، وَ الرُّكُوبُ نُشْرَةٌ، وَ النَّظَرُ إِلَى الْخُضْرَةِ نُشْرَةٌ

امیر المؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

چشم بد، افسوں،سحر اور فال نیک ان سب میں واقعیت ہے۔ البتہ فال بد اور ایک شخص کی بیماری کا دوسرے کو لگ جانا غلط ہے۔ خوشبو سونگھنا، شہد کھانا، سواری کرنا اور سبزے پر نظر کرنا غم و اندوہ اور قلق و اضطراب کو دور کرتا ہے۔

نہج البلاغہ، حکمت نمبر 400

تبصرہ ارسال

You are replying to: .